۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ممبئی حملہ

حوزہ/ امریکی ریاست نیو جرسی میں کم از کم تین اسلامی مراکز اور مساجد کے سامنے مسلم مخالف نعروں اور بل بورڈز والے ٹرک کھڑے کیے جانے کے بعد لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست نیو جرسی میں کم از کم تین اسلامی مراکز اور مساجد کے سامنے مسلم مخالف نعروں اور بل بورڈز والے ٹرک کھڑے کیے جانے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ ہے، نیو جرسی کے کئی کارکنوں اور رہنماؤں نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور اہانت آمیز اقدام قرار دیا ہے۔

کونسل فار امریکن اسلامک ریلیشنز، نیو جرسی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے روز موبائل بل بورڈ ٹرک مسلم سینٹر آف مڈل سیکس کاؤنٹی اور اسلامک سینٹر آف نیو برنسوک کے سامنے کھڑے تھے، جن پر 2008 کے ممبئی حملوں سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر نشر کی جا رہی تھیں۔

اسی طرح کی ویڈیو اور فوٹیج والا ایک اور ٹرک بھی فورڈ میں نیو جرسی کی ایک مسجد کے دروازے کے سامنے کھڑا تھا۔ بل بورڈز پر دھماکوں کی تصویریں، حملوں کے ذمہ داروں کے نام اور نفرت انگیز پیغامات نشر کیے جا رہے تھے۔ایک بل بورڈ پر درج ذیل پیغام آویزاں تھا: ممبئی 26/11، ہم نہیں بھولیں گے، ہم معاف نہیں کریں گے۔

کونسل فار امریکن اسلامک ریلیشنز، نیو جرسی کی منیجر دینا سیدہ حماد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جان بوجھ کر اور اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے مجرموں نے مسلم مخالف پوسٹرز ڈیزائن کیے، انہیں دکھانے کے لیے الیکٹرانک بل بورڈز والے ٹرک کرایہ پر لیے اور پھر انھیں اسلامی مراکز کے سامنے رکھ دیا۔

ایک امریکی سینیٹر اور دو دیگر سیاستدانوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، منگل کو سینیٹر باب مینینڈیز نے کہا کہ وہ اس انتہا پسند نظریے سے بیزار ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: واضح ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نیو جرسی مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ آپ کے حقوق کا دفاع کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .